پنجاب پولیس کی سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ ختم کر کے نئی زیتونی رنگ کی یونیفارم شروع کر دی گئی ،جس کے تحت آج لاہور پولیس اپنی نئی سفاری اسٹائل کی یونیفارم زیب تن کرے گی۔
پولیس حکام کے مطابق فیلڈ اسٹاف کی شرٹ پینٹ کے باہر جبکہ دفتری اسٹاف کی پینٹ کے اندر ہو گی، پنجاب کے دیگر اضلاع میں نئی یونیفارم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔