ڈیٹا لیک ہونے پر گوگل پلس بند

گوگل انتظامیہ نے فیس بک کے مقابلے میں لانچ کردہ گوگل پلس کو سیکیورٹی خدشات پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز نے 50 لاکھ گوگل صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی اور ہیکرز نے صارفین کے ان باکس کی بھی جانچ پڑتال کی۔

 

گوگل کی جانب سے پلس کو بند کرنے کا اعلان آنے کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے شئیر2.6 فیصد گر گئے ہیں۔ گوگل نے کہا ہے کہ اسے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کسی ڈویلیپر کو بگ کے بارے میں معلومات تھی یا اس نے اے پی آئی کا غلط استعمال کیا ہے اور کسی بھی ڈیٹا کے غلط استعمال کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔