واضح رہے کہ مکھن میں وٹامن بی، چکنائی، پانی، لحمیات، کاربوہائیڈریٹ، معدنیات پائے جاتے ہیں۔ یہ مقوی بدن، مقوی دماغ، مقوی معدہ غذا ہے۔ یہ جسم سے فضلات پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اور بھی فوائد ہیں۔
خشک کھانسی میں اکسیر ہے، وزن بڑھاتا ہے، کم زور افراد کے لیے بہترین ٹانک اور قبض کو دور کرتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے سر کا خشک گنج ختم ہوجاتا ہے اور اگر سر درد کی صورت میں اس کی مالش کی جائے،تو درد رفع ہوجاتا ہے۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations