اے ایس ایف نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔


لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پہنچنے والے دو معتمرین کو قتل کردیا گیا جب کہ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ 

لاہور ائیر پورٹ کے لاؤنچ میں زین نامی ملزم نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پہنچنے والے 2 افراد کے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، فائرنگ کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔

فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جب کہ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ 

پولیس نے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکسی میں سوار ہو کر ائیر پورٹ آیا تھا جس نے عمرہ کی ادائیگی سے واپس وطن پہنچنے والے 2 افراد کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا جب کہ ڈیڑھ سال کے دوران لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations