اسلام آباد :پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی،


 جن میں ئیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ،ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی،ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان،ائیر وائس مارشل طارق ضیاء، ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا، ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations