سرگودھا روڈ پر پھولوں کی نمائش

سرگودھا روڈ پر لاثانی پلی کے قریب گارڈنز کلب فیصل آباد اور ایڈن آرچرڈ کے اشتراک سے پھولوں کی نمائش کا انقاد کیا گیا ہے۔


نمائش ایڈن آرچرڈ کالونی میں دو ایکڑ سے زائد رقبے پر لگائی گئی ہے جس میں سو سے زائد اقسام کے پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کالونی کے وسط میں موجود مارکیٹ میں باون فوٹو گرافرز کی ایک سو بیس لینڈ سکیپ اور پھولوں کی خوبصورت تصاویر کو بھی آویزاں کیا گیا ہے۔

گارڈنز کلب فیصل آباد کے شعبہ فوٹوگرافی کے سربراہ جاوید اقبال نے سجاگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کلب 1995ء سے ہر سال باقاعدگی سے ان نمائشوں کا اہتمام کرتا آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال مارچ سے اپریل تک مختلف مقامات پر 'رنگ بہار' جبکہ دسمبر کے مہینے میں 'تقریبِ گل' کے نام سے نمائشیں لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چوبیس مارچ کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے ان کا کلب کینال روڈ پر پھولوں کی نمائش لگا چکا ہے۔

'ایڈن آرچرڈ کی انتظامیہ بھی بہار کی مناسب سے پھولوں کی نمائش لگانا چاہتی تھی اس لیے رواں سال بہار کی دوسری نمائش لگائی گئی ہے۔'

تصاویر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ نماش میں ان فوٹو گرافرز کی تصاویر شامل کی جاتی ہیں جو قدرتی مناظر اور لینڈ سکیپ کی منظر کشی کا شوق رکھتے ہیں۔

'رواں برس ساٹھ کے قریب فوٹو گرافرز کی تین سو سے زائد تصاویر موصول ہوئی تھیں جن میں سے باون افراد کی ایک سو بیس تصاویر کو نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے۔'

ان کے مطابق 'گارڈنر کلب کی خواہش ہے کہ فیصل آباد کی ہر گلی، ہر محلہ سرسبز و شاداب ہو۔ اسی خواب کو پورا کرنے اور لوگوں کو پیغام دینے کے لیے وہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتے ہیں۔'

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations