نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد متاثر ہونے والے اپ ٹریک کو بحال کردیا گیا۔


پڈعیدن میں مال گاڑی حادثے کے بعد ریلوے اپ ٹریک بحال— 

گزشتہ روزپڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا تھا جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے تھے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اپ ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے اور ٹرینوں کو سنگل ٹریک سے گزارا جا رہا ہے جب کہ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام جاری ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤن وارڈ ٹریفک آج مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations