حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافہ کردیا ،رات 12بجے سے پٹرول 74روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا ۔

Petrol Aur Diesel Ki Qeemat Main Aik Rupay Fee Litre Izafa

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافہ کردیا ،رات 12بجے سے پٹرول 74روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرول پر 2روپے 28پیسے اور ڈیزل پر 2روپے 40پیسے اضافے کی تجویز تھی مگر حکومت نے دونوں مصنوعات پر صرف ایک ایک روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافے کے سبب اپریل کے مہینے میں قومی خزانے پر 3ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

وزیر خزانہ نےمزید کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پٹرول اور ڈیز ل پر بھی کم سے کم اضافہ کیاگیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ اضافے کے بعد پیٹرول 73روپے کے بجائے 74روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 82روپے کی جگہ اب 83روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا ،مٹی کا تیل اپریل میں بھی 44روپے فی لیٹر میں ہی فروخت کیا جائے گا۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations