views
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ"پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے"
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مہران گاڑی میں چینی کے درجنوں پیکٹ رکھ رہا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ چینی پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورز سے لے جائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ یوٹیلٹی سٹور غریبوں کیلیے بنایا گیا ہے مگر لے کر کوئی اور جارہاہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم اور متعلقہ وزیر سے نوٹس لے کر سزا دینے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے
شہباز گل کے مطابق یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھ کر اس واقعہ کی شکایت کی ہے اور عباسی صاحب سے مذکورہ رقم واپس مانگی ہے کیوں کہ اس پر غریب کا حق ہے۔ یہ سٹور گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کی مدد کے لیے کھولا گیا تھا اس واقعہ کہ بعد اسے بندکرنے کے سوا اور کئی چارہ نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے
یوٹیلٹی سٹور انٹطامیہ نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھ کر اس واقعہ کی شکایت کی ہے اور عباسی صاحب سے مذکورہ رقم واپس مانگی ہے کیوں کہ اس پر غریب کا حق ہے۔یہ سٹور گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کی مدد کے لئیے کھولا گیا تھا اس واقعہ کہ بعد اسے بندکرنے کے سوا اور کئی چارہ نہیں۔
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شہباز گل نے سٹور انچارج کے بیان کا عکس بھی شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لئیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لئیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں- یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہو گا"۔
حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لئیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لئیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں- یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہو گا
821
سٹور انچارج غنی الرحمان کے بیان کے مطابق گزشتہ روز جس وقت سابق ڈپٹی سپیکر اور موجودہ ایم این اے مرتضیٰ عباسی دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے اس وقت ان کے بیٹے مرتضیٰ سٹور میں آئے اور غریبوں میں سامان بانٹنے کا کہہ کر مختلف اشیا خریدیں جن کی مالیت 76ہزار روپے بنی۔ انہوں نے ادائیگی کی جس کے بعد ان کے ملازم آکر سامان لے گئے۔
خیال رہے سٹور انچارج کی رپورٹ میں دھونس یا دھمکی کا ذکر موجود نہیں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر حکومت اور لیگی ایم این اے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
Dr. Shahbaz GiLL on Twitter
پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے pic.twitter.com/s8rRv3lM1a
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2020
Facebook Conversations
Disqus Conversations