الیکشن کمیشن دفاتر میں یوٹیوب،فیس بک، ٹوئٹرپر پابندی عائ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندی عائد کردی گئی ہے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پابندی صوبائی دفاتر اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی عائد کی گئی ہے، جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پابندی کے دائر میں سوشل میڈیا کی سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر شامل ہیں۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے جا چکے ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ قبل کیے گئے سائبر حملے میں ڈیٹا محفوظ رہا تھا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2013 ء کے عام انتخابات کے دوران بھی ای سی پی کی سائٹس پر سائبر حملہ کیا گیا تھا۔