رابیکا شیخ دیگر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ
لندن میں ہونے والے اس پروگرام کے دوران امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے۔
تاہم اس موقع پر ان کی دیگر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اس کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے
اس حوالے سے رابیکا کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ برطانیہ میں آنے کے 5 دن بعد رابیکا کو اچانک کیا ہوا اور وہ کیوں ’غلام‘ بنائے جانے کے الزامات لگا رہی ہے،ایسالگتا ہے کہ کوئی رابیکا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب برطانوی محمکہ کے ترجمان کی جانب سے واقعے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔