شہر ویسٹن میں ہونیوالی اس ایگزیبیشن میں رکھی گئیں ان نامور ماڈلز میں کئی تو 50سال سے بھی پرانی کاریں تھیں جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں کئی مشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کو ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جس سے دیکھنے والے بےحد متاثر ہوئے ۔
اس کار شو میں بہت سی گاڑیوں کو ہلکی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد نمائش کا حصہ بنایا گیا ۔