اوریو سسٹم میں صارفین تمام فیچرز کا نہ صرف نوٹیفیکیشن بغیر ایپ کھولے دیکھ سکتے ہیں بلکہ پیغامات کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین موبائل بیک گراونڈ کو منی مائز بھی کر سکتے ہیں جس سے بیٹری کا استعمال انتہاہی محدود ہو گا اور وہ زیادہ دیر تک چلے گی۔
گوگل نے ’اوریو‘ میں پکچر ان پکچر موڈ بھی شامل کیا ہے جس کی مدد سے ایک وقت میں دو ایپس استعمال کی جا سکیں گی۔
ایک گوگل اہلکار کے مطابق ’اوریو‘ رواں سال کے آخر تک پکزل فون ، نیکیسز 5 ایکس، نیکسز 6 پی، سام سنگ ، شارپ ، سونی، ہواوی، ایچ ٹی سی، ایل جی اور دیگر اینڈ رائڈز سمارٹ فونز کے صارفین کو دستیاب ہو گا۔