کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور اسمارٹ فونز کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری2020ء سے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.77 اور اس سے پہلے والے اسمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔