واضح رہے کہ حال ہی میں ’’لائٹ‘‘ کمپنی نے 16 کیمروں والا ایک ڈیجیٹل کیمرا ’’ایل16 ہیرو‘‘ پیش کیا ہے جس کی قیمت 1950 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 27 ہزار روپے) ہے۔ یہ ڈیجیٹل کیمرا اپنے 16 عقبی کیمروں کی مدد سے 54 میگا پکسل جتنی زبردست اور تفصیلی تصویر کھینچ سکتا ہے۔ البتہ آئندہ اسمارٹ فون اس سے کہیں بہتر معیار کی تصویر صرف 9 عقبی کیمرے استعمال کرتے ہوئے کھینچ سکے گا