کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی3اکتوبرکوپاکستان پہنچےگی۔ ٹرافی10دن پاکستان کےمختلف شہروں کاسفرکرےگی ۔ 3اکتوبرتا5اکتوبرلاہورمیں ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔6سے8اکتوبرورلڈکپ ٹرافی اسلام آبادمیں گھمائی جائےگی۔ 9سے13اکتوبرکراچی کےشائقین ورلڈکپ ٹرافی دیکھیں گے۔
کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پیر27 اگست سے21ممالک کےدورےپرنکلے گی۔ ورلڈ کپ اگلے برس جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر ہوگا اور اس میں دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم کو نو میچز کھیلنےکاموقع ملےگا۔