ممکنہ طور انسٹاگرام کا نیا پروفائل پیج
موجودہ انسٹاگرام پروفائل پیج پر صارف کی پروفائل بائیں جانب دکھائی دیتی ہے جب کہ نئی لُک میں یہ دائیں جانب ہوگی۔
علاوہ ازیں فولو اور میسج آپشن بھی پروفائل پیج پر ہی میسر کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی بزنس پیجز اور دیگر کے لیے بھی پروفائل پیج پر آپشن مہیا کردیئے جائیں گے۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام میں پروفائل پیج کی تبدیلی کے لیے کافی عرصے سے کام جاری ہے اور اس حوالے سے نئی لُک آزمائشی مراحل میں ہے۔