نیٹ فلکس ایپ میں مینیو شیئر آپشن میں انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرنے کا آپشن موجود ہوگا—
جیسے ہی صارف نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرے گا تو اس کی نشاندہی اُسی ویڈیو کی تصویر یا پوسٹر سے ہوگی جو وہ دیکھ رہا ہوگا۔
نیٹ فلکس کی ویڈیوز کو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے وقت صارف وہ تمام فیچرز استعمال کرسکتا ہے جو عام اسٹوری کے لیے کرتا ہے جیسے کہ جِف، اسٹیکرز اور فلٹرز وغیرہ۔
چونکہ یہ اسٹوری نیٹ فلکس سے براہ راست شیئر کی جارہی ہوگی تو صارف کے دوست باآسانی ان کے ساتھ نیٹ فلکس کی موویز یا ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔
فی الحال اس فیچر کی سہولت صرف آئی فون صارفین کے لیے ہے، تاہم کمپنی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔