لاہور: جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو کمر میں درد کی شکایت ہے۔
جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے بتایا کہ آج نوازشریف کی ایکو کی جائے گی، اسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر نواز شریف کوایم آر آئی کےجنرل اسپتال لے جایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کے لیے انہیں دوائیں دی گئی ہیں۔