اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
Ch Fawad Hussain✔@fawadchaudhry As a sequel to Prime Minister of Pakistan request, His Royal Highness the Crown Prince of KSA Mohammad Bin Salman has ordered the immediate release of 2107 Pakistani prisoners Saudi Jails. #CrownPrinceinPakisatan #KSAPakistanNewEra
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا شکریہ کا پیغام
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی قوم کی طرف ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے اہم گفتگو
میں اپنی اور پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوںواضح رہےکہ گزشتہ روز عشایئے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی میں کردار ادا کرنے اور وہاں موجود لیبر کو اپنا سمجھنے کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم کی درخواست پر شہزادہ محمد سلمان نے کہا تھا کہ پاکستان انہیں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھے اور وہ پاکستان کو انکار نہیں کرسکتے، جو ہوسکا وہ ضرور کریں گے۔