غیرملکی میڈیا نے پاکستانی حدود میں بھارتی بمباری کی ویڈیو کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی طیاروں کی بمباری کی ویڈیو نہیں بلکہ 'آرما ٹو' گیم کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب گیمنگ چینل 'ڈبل ڈوپلر' پر5 جولائی 2015 کو جاری کی گئی تھی، اے ایف پی

بھارتی شہریوں کی جانب سے جعلی ویڈیو تیزی سے شیئر کی گئی جسے صرف 26 فروری کو ہی 4 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اسے مسلسل فیس بک پر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے 12 لڑاکا طیارے 26 فروری کو پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے اور بالاکوٹ کے مقام پر دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 300 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی دعوے کا بھانڈا اس ویڈیو کی طرح غیر ملکی میڈیا نے بھی پھوڑ دیا ہے، جہاں الجزیرہ ٹی وی کے نمائندوں نے بالاکوٹ کے مقام کا دورہ کیا اور رپورٹ کیا کہ جس جگہ پر بھارتی طیاروں نے ایمونیشن گرایا وہاں کوئی کیمپ نہیں بلکہ درخت تھے۔