جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے: وزیراعظم

مسلمان تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی ہے، قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان خوش آئند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے، قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں۔

Imran Khan✔@ImranKhanPTI


I welcome CJ's statement on punishing those who give false testimony. “Journey towards truth” is a journey towards Naya Pakistan. Nations become great because they have a higher value system. Muslim civilisation's foundation was State of Medina with truthfulness as the core value


9:34 AM - Mar 5, 2019




وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوتی ہے، آج 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کررہے ہیں، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے، بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا، آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کررہے ہیں، اس جھوٹے گواہ سے آغاز کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا 'جھوٹی گواہیوں نے نظام عدل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، باپ بھائی بن کر حلف پر جھوٹ بولتے ہیں'۔