ملزمہ کو حق دیا گیا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے، عدالت۔ فوٹو
عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا کی ہیروئن اسمگل کرنا ثابت کردیا تاہم ماڈل ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمہ کو حق دیا گیا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔
عدالت نے شریک ملزم شعیب کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر اسے بری کردیا۔
یاد رہے کہ غیر ملکی خاتون کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن اسمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا، غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے تین اشتہاری ہیں اور شعیب نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔