جویریہ اور روبا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی—
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دونوں بچیوں کی خواہش کو پورا کرنے کا حکم دیا جس پر کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملاقات کی۔
کورکمانڈر لاہور نے کینسر میں مبتلا دونوں بچیوں کی خواہش کو پورا کیا اور انہیں یونیفارم پہنا کر میس کا دورہ کروایا۔
دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا—