دونوں کھلاڑی آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافٹ تھے جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔
پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔