دینا کے سب سے بڑے جہاز کی پہلی پرواز مکمل

جہاز کے پروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ رکھنے والے ’دنیا کے سب سے بڑے جہاز‘ کی پہلی پرواز مکمل


جہاز کے پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔

اس جہاز کو بنانے کا مقصن ہے کہ اسے آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔

اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ ہے۔


سٹراٹولانچ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کا مقصد 'خلا تک رسائی کو اسی طرح معمول کی بات بنا دینا ہے جیسا آج کل کے دور میں کمرشل پرواز پر جانا۔'

سٹراٹولانچ نے دعوی کیا ہے کہ ان کا جہاز 'دنیا کا سب سے بڑا جہاز' ہے لیکن اگر جہاز کی لمبائی کے حجم کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا میں چند اور بھی جہاز ہیں جو اس سے زیادہ بڑے ہیں البتہ پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے یہی سب سے بڑا جہاز ہے۔

برطانوی ارب پی رچرڈ برانسن کی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے ایسا طیارہ بنایا ہے جو فضا میں اڑتے ہوئے راکٹس کو خلا میں لانچ کر سکے۔