نقیب اللہ مسعود کی اہلیہ کا انٹرویو سامنے آگیا

انٹرویو میں اہلیہ نے کہا نقیب اللہ صرف میرا شوہر نہیں تھا بلکہ میرا خیال رکھنے والا بہترین دوست تھا، وہ کہتا تھا اچھے دل کے لوگ طویل عرصے تک نہیں رہتے، شاید وہ ٹھیک کہتا تھا'۔

نقیب اللہ محسود کی دوست کے ساتھ لی گئی ایک تصویر—. 

’میرے متعلق ہر قسم کی افواہیں ہیں‘

ایک یوٹیوب ویڈیو جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے ایک اسکول میں پڑھاتی ہوں، اس کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ ’میں تعلیم یافتہ خاتون ہوں، نہ ہی کبھی کراچی گئی ہوں، جب سے شادی ہوئی ہے میں اپنے گھر میں سسرال والوں کے ساتھ رہتی ہوں اس کے علاوہ میں کہاں گئی ہوں گی؟

آخری بار جب ہم نے بات کی تھی تو اس نے مجھ سے ہمارے بیٹے کی ویڈیو مانگی تھی، بیٹے نے اس وقت پہلی مرتبہ بغیر سہارے کے چلنا سیکھا تھا، اس وقت نقیب ہمارے ساتھ نہیں تھا اور اپنے بیٹے کو دیکھنے سے محروم تھا، تو میں نے وعدہ کیا کہ میں جلد ہی ویڈیو بھیجوں گی، اس پوری گفتگو کے دوران میں سمجھ گئی تھی کہ وہ پریشان ہے۔

میں نے وعدہ کیا کہ میں جلد ہی بیٹے کی ویڈیو بھیجوں گی، اس پوری گفتگو کے دوران میں سمجھ گئی تھی کہ وہ پریشان ہے، اہلیہ نقیب

فون بند کرنے سے قبل اس نے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا کیا ہورہا ہے میں اپنے آپ کو واپس گھر نہیں لاسکتا‘ اور یہ اس کے آخری الفاظ تھے۔

اس کے بعد اس نے مجھے فون نہیں کیا وہ کبھی ڈیرہ اسماعیل خان یا جنوبی وزیرستان نہیں لوٹا، سچ بتاؤں آپ کو تو میں غصے میں تھی لیکن مجھے اس وقت نہیں پتا چل سکا کہ راؤ انوار اسے مجھ سے چھین چکا تھا۔