وزیرا عظم کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے۔


وزیر اعظم تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال گئے تو سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے بائیں گردے میں پتھری ہونے کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو ادویات تجویز کرکے گھر جانے کی اجازت دے دی،وزیراعظم نے سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر سفر کیا۔

وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اب پہلے سے بہتر ہیں۔

ادھر وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بہتر ہے، ان کی صحت کے متعلق بلاوجہ سنسنی پھیلائی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے گردے میں چھوٹی سی پتھری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔