کیو موبائل کا جدید فیچر لیس موبائل فون ایم 6 لانچ

کیو موبائل کا جدید فیچرز سے لیس موبائل فون ایم 6 لانچ کردیا گیا

کیو موبائل کا جدید فیچرز سے لیس موبائل فون ایم 6 لانچ کردیا گیا ۔ کیوموبائل برائیڈل کوچرویک 2017 ءمیں کیوموبائل ایم6 لانچ کیا گیا،اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بلاگرز بھی موجود تھے۔

کیو موبائل ایم 6 میں صارفین کی دلچسپی کے لیے جدید ترین فیچرز موجود ہیں، 4 جی بی ریم اور 13 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ کیوموبائل ایم 6 میں فنگر اسکینر کی سہولت بھی موجود ہے۔

کیو موبائل کے چیئرمین ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ کیوموبائل نے ہمیشہ صارفین کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے مارکیٹ میں بہترین پروڈکٹس متعارف کرائی ہیں۔