ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی۔
پاکستان کی اننگز
لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 224 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 69 رنز بناکر فیلکووائیو کا شکار بنے۔
اس کے بعد عماد وسیم نے حارث سہیل کے ساتھ ملکر 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تاہم وہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہاب ریاض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ حارث سہیل کی گری جو کہ 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔
بابراعظم اور حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناسکی۔
حارث سہیل 89، بابراعظم 69، فخر زمان اور امام الحق 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے عمران طاہر نے 2 اور ایڈن مرکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی اننگز
ایونٹ میں رہنے سے متعلق پاکستان ٹیم کیلئے اگر مگر کا چکر مزید دلچسپ ہو گیا ہے، ٹیم کو نہ صرف اگلے تمام میچ اچھے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ شائقین کو انگلینڈ کے اگلے میچوں میں ہار کی دعائیں بھی مانگنا ہوں گی۔