جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق ’اوے کٹ‘ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کررکھا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی آسمانی رنگ کی جرسی کے بغیر نئی جرسی پہن کر کھیلے گی، جرسی کا رنگ پہلے کے مقابلے زیادہ گہرا ہے اور اس میں نارنجی رنگ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب نئی کٹ کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یونیسیف جو کہ اقوام متحدہ کا وہ ادارہ ہے جو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے اس ادارے کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی جس میں بچوں کے لیے فنڈ جمع کیا جارہا ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے مطابق نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے OneDay4Children# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔
کٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں موجود سویٹ زون پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جرسی کو بے حد ہلکا پھلکا رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی آسانی ہو۔
ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے نئی جرسی پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔