بھٹو کی برسی: پی آئی اے نے سیاسی مخالفین کو ساتھ بٹھا دیا

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پی آئی اے نے خصوصی پرواز میں سیاسی مخالفین

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پی آئی اے نے خصوصی پرواز میں سیاسی مخالفین کو ایک ساتھ بٹھا دیا،عابد شیر علی، منظور وٹو اور عبدالعلیم خان کی سیٹیں ساتھ ساتھ تھیں۔

بھٹو کی برسی پر لاہور سے براستہ اسلام آباد سکھر جانے والی پرواز میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، پیپلز پارٹی کے منظور وٹو اور تحریک انصاف کے رہ نما عبدالعلیم خان سوار تھے۔ تینوں رہنماؤں کی سیٹیں بھی ساتھ ساتھ تھیں۔

عابد شیر علی نے میاں منظور وٹو کے ساتھ مصافحہ بھی کیا