ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء اور اُن کے خاندانوں کو سلام پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا ہےکہ ہم مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مایوس اور دشمن قوتوں کی دم توڑتی ہوئی کوششیں ہیں، پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے، دنیا کیلئے وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کیلئے سہولت فراہم کرے۔
قوم کو محفوظ بنانے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں فوجی جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے ایک بیان میں پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں 6 اور بلوچستان میں 4 جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ افغانستان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے اور اُن کا قلع قمع کرے۔
صدر مسلم لیگ ن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
بعض عناصر امن کی کاوشیں سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، شاہ محمود
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلام ہے ہمارے جوانوں کو جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، دہشت گردوں کے ساتھ اُن کے سہولت کاروں کا صفایا بھی ضروری ہے ۔