نئے آئی فون ماڈلز کو پہلے سے بہتر اور تیز ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے تاہم الیون کے ماڈلز بھی ایکس سیریز کی طرح نوچ (notch) ڈسپلے اور مختلف رنگوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
آئی فون الیون کے تینوں ماڈلز میں اب تک کی تیز ترین چِپ کا حامل اے 13 بائیونک پراسیسر لگایا گیا ہے۔
آئی فون الیون کی ڈسپلے اسکرین 6.1 انچ ہے جب کہ پرو اور پرو میکس کی ڈسپلے اسکرین بالترتیب سپر ریٹینا 5.8 اور 6.5 انچ رکھی گئی ہے۔
ان ماڈلز میں بھی گزشتہ برس کے ماڈلز کی طرح ایچ ڈی آر، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10، 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ، تھری ڈی ٹچ، وائیڈ کلر سپورٹ اور دیگر فیچرز پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے شامل کیے ہیں۔
آئی فون الیون پرو اور پرو میکس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل گیا ہے۔
اس سے قبل ایپل واچ سیریز 5 کا ڈسپلے چیک کرنے کے بعد چھپ جاتا تھا لیکن اب پہلے سے مزید بہتر ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ہمیشہ آن رہے گا چاہے اس کو چیک کیا جارہا ہو یا نہ ہو۔
اس بار ایپل واچ میں انٹرنیشنل ایمرجنسی کالنگ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کا سائڈ بٹن پیس کرنے سے 150 ممالک کی ایمرجنسی سروس سے رابطہ ممکن ہوگا۔
اس کی بیٹری بھی پہلے سے زیادہ دیر تک چلے گی یعنی اب یہ 18 گھنٹے تواتر سے کام کرسکتی ہے۔
آئی پیڈ 10.2
ایپل نے اس مرتبہ اپنے نئے آئی پیڈ کا اسکرین سائز تبدیل کرتے ہوئے اسے 9.7 انچ سے بڑھا کر 10.2 انچ کر دیا ہے۔
نئے آئی پیڈ میں بھی ریٹینا ڈسپلے اسکرین فراہم کی گئی ہے جس میں بڑے سائز والا کی بورڈ باآسانی لگ سکتا ہے۔