فیوم کی بوتل پر لکھے ان لفظوں سے واقف ہیں؟

ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کہ پرفیوم خریدتے وقت صرف ایک چیز کومدِنظر رکھتے ہیں جو کہ ’خوشبو‘ ہوتی ہے لیکن ہم میں سے کچھ لوگوں نے اِس بات پر بھی غور کیا ہوگا کہ پرفیوم کی بوتل میں فرنچ زبان میں کچھ لکھا ہوتا ہے۔

ہم تمام لوگ اس لفظ سے تو مکمل طور پر واقف ہیں، اس پرفیوم کو بنانے میں 20 سے 30 فیصد ضروری تیل کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ اس کی خوشبو دیر پا ہوتی ہے، انسان کی جلد پر اس کی خوشبو 6 گھنٹے، جبکہ کپڑوں پر 1 دن برقرار رہتی ہے اور یہ قسم تمام خوشبوؤں میں سب سے مہنگی ہوتی ہے۔

2. Eau de parfum

پرفیوم کی یہ قسم 14ویں صدی میں بنی تھی اور اس زمانے میں اسے ’ہیونلی واٹر‘ بھی کہا کرتے تھے، اس پرفیوم کی خوشبو ہلکی ہوتی ہے اور یہ 5 سے 15 فیصد خالص ایسنس میں الکوحل کی ملاوٹ سے بنتا ہے، اس کی خوشبو 2 سے 3 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے جب کہ زیادہ تر لوگ پرفیوم کی اس قسم کو خریدنا اور استعمال کرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔

4. Eau de cologne

اس لفظ کا مطلب اردو زبان میں ’تازہ پانی‘ ہے ، جیسا کہ اس کے لفظ سے ہی ہمیں اندازہ ہورہا ہے کہ اس پرفیوم کو بنانے میں الکوحل اور پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور اس کی خوشبو تمام پرفیوم میں سب سے ہلکی ہوتی ہے، اس کی خوشبو ایک گھنٹے یا اس بھی کم وقت تک برقرار رہتی ہے اور یہ خریدنے کے لیے سب سے سستا پرفیوم سمجھا جاتا ہے، اور اسے دن میں لگایا جاتا ہے۔