بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے، سنگل پیسے اور 53 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.70 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.19 روپے رہ گئی۔
اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے سے کم ہو کر 28.05 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے سے کم ہو کر 26.39 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے سے کم ہو کر 28.78 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے پر بند ہوئی۔
مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 132.09 روپے سے کم ہو کر 131.56 روپے اور قیمت خرید 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.44 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثناءیورو کی قیمت فروخت 112.82 روپے سے بڑھ کر 112.86 روپے اور قیمت خرید 110.15 روپے سے بڑھ کر 110.18 روپے رہی۔ سماء / اے پی پی