شہباز شریف اپنا سوفٹ ویئر بدلیں تو ہی بچ سکتے ہیں؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور وفاقی وزیر برائےریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس صورت میں بچ سکتے ہیں اگر وہ اپنا سافٹ ویئر تبدیل کرلیں۔


جنگ نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا انہوں نے کہاتھا چھوٹی عید کے بعد دونوں طرف قربانیاں ہوں گی، شہباز شریف اپنا سوفٹ ویئر بدلیں تو ہی بچ سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیب کے قانون کو سپورٹ کرتا ہوں، البتہ نیب قانون میں ترمیم کو سپورٹ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کیوں کہہ رہی ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کر دیں، عید کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا۔


کورونا کو جھوٹ قرار دینے والا مِصری کورونا سے جاں بحق


شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں، میں انہیں اپوزیشن نہیں سمجھتا، میں ایک بیان دوں تو جواب میں ایک بیان آئے گا، یہ اپوزیشن ہے۔