ضیاءلانگو نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، عوام خریداری کرتے وقت احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں
- عوام نے ذمہ داری نہ دکھائی تو لاک ڈاؤن سخت کر دیں گے: ترجمان بلوچستان حکومت
- صوبے میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں: ترجمان بلوچستان حکومت
وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مارکیٹیں مجبوراً سیل کرنا پڑیں گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان حکومت نے بھی 9 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی۔