جان سینا نے ریسلنگ رنگ میں شادی کا رنگ پیش کردیا

فلوریڈا: معروف ریسلر جان سینا نے ریسلنگ میں نیکی بیلا کو شادی کی پیش کش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیز کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات رسل مینا میں جان سینا نے ریسلنگ کے اختتام پر اچانک مائیک سنبھال لیا اور اچانک نیکی بیلا کو مخاطب کرکے بڑے رنگ میں زندگی کے نیئے فیصلے کا اعلان کردیا۔

ریسلنگ رینگ میں جان سینا نے مائیک سنبھالتے ہوئے نیکی بیلا کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ مجھے اس لمحے کا عرصے سے انتظار تھا اور تم بھی اس وقت کے انتظار میں تھی، تہمیں یاد ہے کہ میں نے کہا کہ وقت آنے پر میں تم کو اس سوال کا جواب دونگا کہ میں تم سے شادی کرونگا یا نہیں، اور اب مجھے لگتا ہے کہ یہ وقت آگیا ہے، کہ جب میں تمارے سامنے اور دنیا کے سامنے اس بات کا اعتراف کر لو اور تم سے پوچھو کیا تم مجھ سے شادی کرو گی۔

یہ جملے سنتے ہی نیکی بیلا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور جان سینا کو گلے لگا لیا۔ ریسلنگ دیکھنے والے جس جس شخص نے یہ منظر دیکھا تالیوں سے دونوں کا حوصلہ بلند کیا اور مبارک باد دی، کچھ لوگ تو یہ منظر دیکھ کر روہانسے ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ سماء