الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف 23 مارچ تک جماعتی انتخابات کرانے کی پابند تھی تاہم انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے باعث پی ٹی آئی چکوال کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل نہیں رہی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 320 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرلی گئی، ابہام پر 78 ارکان کو نوٹس جاری کئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ خواجہ سعد رفیق اورعابد شیر علی سمیت 5 اہم شخصیات کو طلب کیا گیا۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی مکمل معاونت کی گئی، الیکٹرانک، بائیو میٹرک مشین کے استعمال کیلئے اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہونگیں۔ سماء