روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

 اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہو گا، قیمت بڑھانے کا فیصلہ آٹے اور  میدے کی قیمت میں اضافے پر کیاگیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  آٹے اور میدے کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔