فیصل آباد میں پھولوں کی شاندار نمائش

سرگودھا روڈ پر پھولوں کی نمائش

نمائش ایڈن آرچرڈ کالونی میں دو ایکڑ سے زائد رقبے پر لگائی گئی ہے جس میں سو سے زائد اقسام کے پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کالونی کے وسط میں موجود مارکیٹ میں باون فوٹو گرافرز کی ایک سو بیس لینڈ سکیپ اور پھولوں کی خوبصورت تصاویر کو بھی آویزاں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال مارچ سے اپریل تک مختلف مقامات پر 'رنگ بہار' جبکہ دسمبر کے مہینے میں 'تقریبِ گل' کے نام سے نمائشیں لگائی جاتی ہیں۔

تصاویر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ نماش میں ان فوٹو گرافرز کی تصاویر شامل کی جاتی ہیں جو قدرتی مناظر اور لینڈ سکیپ کی منظر کشی کا شوق رکھتے ہیں۔

'رواں برس ساٹھ کے قریب فوٹو گرافرز کی تین سو سے زائد تصاویر موصول ہوئی تھیں جن میں سے باون افراد کی ایک سو بیس تصاویر کو نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے۔'

ان کے مطابق 'گارڈنر کلب کی خواہش ہے کہ فیصل آباد کی ہر گلی، ہر محلہ سرسبز و شاداب ہو۔ اسی خواب کو پورا کرنے اور لوگوں کو پیغام دینے کے لیے وہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتے ہیں۔'