انہوں نے بتایا کہ ’میرے اسٹیٹس کے بعد دوستوں کے کومنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں سے ایک دوست نے پولیس کو کال کرنے کا مشورہ دیا اور میں نے فوراً کال کی اور پولیس نے بھی فوری جواب دیا‘۔
صبا نے کہا کہ ’پولیس کی میرے پاس کچھ دیر بعد دوبارہ کال آئی جس پر انہوں نے گھر نہ ملنے کے بارے میں بتایا جس پر انتہائی غصہ آیا لیکن جیسے ہی ڈاکو میرے کمرے کے دروازے پر آئے اور زور زور سے توڑنے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس پہنچ گئی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے میرے گھر کی لوکیشن فیس بک سے ہی ٹریک کی اور بروقت ایکشن لیتے ہوئے گھر پہنچ گئے اور تمام ڈاکوؤں کو پکڑ لیا’۔
اس حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او قادر علی کا کہنا تھا کہ ’صبا نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے کے لیے اسٹیٹس ڈالا جس کے بعد ان کے دوستوں نے بھی 15 پر کال کی، میں وہیں قریب ہی تھا لہٰذا جلدی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جو چیزیں چوری کی تھیں وہ واپس رکھ دیں اور گھر والوں سے معافی بھی مانگی۔