سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بیان میں کہا گیا کہ تفریحی شہر کا قیام سعودی حکومت کے 'ویژن 2030' پلان کا حصہ ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 'تفریحی شہر 334 مربع کلو میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا، جس میں کھیل، ثقافت اور تفریحی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔
مملکت کا پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا، جس کا آغاز اگلے سال ہوگا۔