ملک میں وائرس سے متاثرہ مصدقہ کیسز میں شرح اموات بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں شرح اموات دوفیصد ہے یعنی کورونا کے ہر 100مریضوں میں سے دو افراد جاں بحق ہورہے ہیں دوسری جانب ملک میں متاثرین میں صحت یابی کا تناسب فی الحال 31.9 فیصد ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 178 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دورانیے میں مزید پانچ اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 5963 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی کُل تعداد 57 ہو گئی ہے۔