کراچی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اِس ضمن میں عائزہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد واضح ہو رہی ہے۔
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہونا میرے لیے ایک خواب تھا۔‘انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آج جس مقام پر ہوں صرف آپ سب کی محبت اور پیار کی وجہ سے ہوں۔‘
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ایمن خان سر فہرست ہیں، ماہرہ خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ سجل علی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔