شاہ رخ کی نئی فلم، شوٹنگ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نئی فلم میں سکھ کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم کا نام تو تاحال سامنے نہیں آیا مگر پنجاب میں شوٹنگ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، جس میں کنگ خان دیگر کاسٹ کے ہمراہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں سکھ کے کردار میں نظر آئیں گے، انوشکا شرما فلم میں ان کی ہیروئن ہیں، دونوں اداکار ان دنوں پنجاب کے مضافاتی دیہات میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

کنگ خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’لہراتے کھیت، لڑکیاں اور پنجاب میں پیار بھری لسی، تمام ساتھیوں کا عکسبندی کے ان بہترین لمحات پر شکریہ، امتیاز علی کا بھی مشکور ہیں جو ہمیں یہاں لے کر آئے‘‘۔ سماء