لاہور میں کورونا کے باعث ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور دورہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کے بعد اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ لاہور میں کورونا کے باعث ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی جانب سے صوبائی وزیروں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ آٹے کی قیمت کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اس ملاقات میں سب سے زیادہ اہم نقطہ یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ لاہور میں لاک ڈاؤن کر دیا جائے لیکن اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے باعث ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک حکومتی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ شاید پنجاب حکومت لاہور کو 2 ہفتوں کے لئے بند کر دے گی یعنی یہاں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا، لیکن اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اگر ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔ اب بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کچھ دنوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تا ہم اب لاہور کے حوالے سے بھی دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔