بعدازاں ماہرہ نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں اشعر کی لائن تھی کہ ’خرد تم مجھے کسی نیکی میں ملی ہو‘ تو ان (سلیم) کے لیے بھی میں یہی سوچتی ہوں کہ میں نے کچھ اچھا کیا ہوگا جس کے بدلے اللہ میری زندگی میں ان کو لائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی بہت ہی اچھا رشتہ ہے اور یقیناً وہ مستقبل میں اس کا ارادہ بھی رکھتی ہیں لیکن فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ مئی 2019 میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کی تردید کردی گئی تھی۔