گوگل نے انٹرنیٹ پر چلنے والی ’’جعلی خبروں‘‘ کا توڑ نکال لیا

گُوگل نے جعلی خبروں کو جانچنے کا ایک ٹیگ متعارف کرایا ہے تاکہ مستند خبروں کو افواہوں سے الگ کیا جاسکے

اگرچہ گُوگل نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ فیچر پیش کیا تھا لیکن اس وقت یہ صرف امریکا اور برطانیہ کے لیے تھا اور اب پوری دنیا اس سے استفادہ کرسکتی ہے۔ اس سال فروری میں فرانس اور دیگر ممالک کے 37 صحافتی اداروں نے گُوگل کے تعاون سے ’’کراس چیک‘‘ نامی ایک سروس شروع کی تھی جس کا مقصد فرانسیسی صدارتی انتخابات میں غلط رپورٹنگ اور افواہوں پر نظر رکھنا تھا۔

اس کے علاوہ فیس بک نے بھی جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے آن لائن مہم اور کام شروع کردیا ہے۔